عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں کا ختم نبوت کانفرنس کی تیاری سلسلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولاناقاری جمیل الرحمن اختر،پیر رضوان نفیس، قاری علیم الدین شاکر،مولانا قاری ظہورالحق، مولانا محمد قاسم سیوطی،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیز،محمد حامد بلوچ نے 5دسمبرکومنعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے۔

تحفظ ختم نبوت کا کام آخرت میں جنت کے حصول کاآسان ذریعہ ہے ختم نبوت کانفرنس قذافی چوک راوی روڈ لاہور ایک تاریخ ساز کانفرنس ہوگی اور قادیانیوں کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنے گی۔عقیدہ ختم نبوت پہلی امتوں کو اجماع امت عطا نہیں کیا گیا،امت محمدیہ کو اجماع امت کی دولت سے نوازا گیا ،امت نے بھی کمال کیا کہ سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا۔

(جاری ہے)

قادیانیت کسی مذہب و عقیدے کا نام نہیں بلکہ حضور اقدسﷺ سے بغض و عناد کانام ہے۔ تادم زیست اس گمراہ ٹولے کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔ قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنائے ۔ علماء کرام نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور قیامت والے دن حضور اقدس ﷺ کی شفاعت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ علماء کرام نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار کریں۔