شامی وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات،طیارہ گرنے پر تبادلہ خیال

ترکی سے کشیدگی نہیں چاہتے،شامی صدربشارالاسد کی حمایت جاری رکھیں گے،روسی وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس

ہفتہ 28 نومبر 2015 18:52

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی اورحال ہی میں ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مارگرانے پر تبادلہ خیال کیا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ماسکو میں شام میں حزب مخالف کو کچلنے کے حوالے سے بھی گفتگوکی گئی،شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کے ساتھ ملاقات کے دوران سیرگئی لاوروف نے اس بات کو دہرایا کہ روس شامی صدر بشار الاسد کی حمایت جاری رکھے گا،بعدازاں ماسکو میں روسی وزیرخارجہ سیرگئی لاوروف سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اگر فرانسیسی وزیرخارجہ فابیوس شامی فوج اور داعش کے خلاف لڑنے والی دیگر فورسز کے ساتھ مل کر کام کرنے میں سنجیدہ ہیں تو ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :