ترکی میں صحافیوں کی گرفتاری پر تشویش ہے، یورپی یونین
صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف ہزاروں افرادکا استبول میں مظاہرہ،حکومت مخالف نعرے بازی کی
ہفتہ 28 نومبر 2015 18:52
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) ترکی کی ایک عدالت کے حکم پر دو نامور ترک صحافیوں کی گرفتاری پر یورپی یونین نے تشویش کا اظہار کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ان صحافیوں نے اپنی رپورٹوں میں ترک خفیہ سروسز کی شام میں اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار ہونے والے صحافیوں کو جاسوسی اور دہشت گردی کی تشہیر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ترکی میں دو صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف گزشتہ روز دو ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا، استنبول میں کیے جانے والے اس مظاہرے میں شریک افراد نے حکومت کی جانب سے آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے خلاف نعرے بازی کی،یادرہے کہ ترک شہر استنبول کی عدالت نے گزشتہ روز ترک اپوزیشن کے روزنامے جمہوریت کے مدیراعلیٰ جان دْندار اور ایردم گْل کو ریاستی راز افشاء اور دہشت گرد تنظیموں کی امداد کے حوالے سے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.