دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے آپریشن ضرب عضب کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، قومی اتفاق رائے سے دہشت گردی کے نظریے کو کامیابی سے شکست دی گئی

وزیراعظم نواز شریف کا دولت مشترکہ کانفرنس میں انتہاء پسندی اور تشدد کے خاتمے کے حوالے سے ریٹریٹ سیشن سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 18:55

ویلیٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، آپریشن ضرب عضب کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، قومی اتفاق رائے سے دہشت گردی کے نظریے کو کامیابی سے شکست دی گئی، دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ وہ ہفتہ کو دولت مشترکہ سربراہ اجلاس میں انتہاء پسندی اور تشدد کے خاتمے کے حوالے سے ریٹریٹ سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کے سربراہان شریک ہوئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، انسانی جان لینے اور پرتشدد کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا، پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پچاس ہزار جانوں کی قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دو سال قبل شدت پسندوں کے خلاف جامع آپریشن کا آغاز کیا، آپریشن کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، قومی اتفاق رائے سے دہشت گردی کے نظریے کو کامیابی سے شکست دی گئی ، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے