پشاور ،سٹی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ینگ سپورٹس فیسٹا کا انعقاد

ہفتہ 28 نومبر 2015 19:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) سٹی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ینگ سپورٹس فیسٹا کا انعقاد کیا گیا۔جس کی اوپننگ ورلڈ سکواش چیمپیئن اور خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل قمر زمان نے کی ان کے ہمراہ ڈا ئیریکڑ پشاور ماڈل سکولز ثنان سیٹھی ، ڈا ئیریکڑ پشاور ماڈل سکولز اسد سیٹھی، کنڑولر امتخانات سٹی یونیورسٹی جناب ظفراحمد کے علاوہ مینیجر کارپوریٹس عاصم خانزادہ ، علی رضا ، ملک عرفان اور انجنئیرطیفور زرین موجود تھے۔

اس موقع پر قمر زمان نے ینگ سپورٹس فیسٹاکی اوپننگ کی اور تقریب سے خطاب میں انھوں نے سٹی یونیورسٹی اور پشاور ماڈل سکولز سسٹم کو بہت سراہا اور انھوں نے امید ظاہر کی ، کے سٹی یونیورسٹی ، پشاور ماڈل سکولزاور پشاور ماڈل کالجز تعلیم، سپورٹس کے ساتھ ساتھ دوسری مثبت سرگرمیوں میں بھی اسی طرح ملک اور قوم کا نام روشن کر ینگے۔

(جاری ہے)

سٹی یونیورسٹی میں شروع اس ینگ سپورٹس فیسٹا میں کرکٹ، والی بال، فٹبال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، سنوکر، کیرم بورڈ، چیس، رسہ کشی، ایتھلیٹکس،ٹیبل ٹینس، کی کھیلوں میں پشاور ماڈل سکولز کی تمام برانچز (بوائز) کے کھلاڑی شرکت کرینگے ، ینگ سپورٹس فیسٹاکا اختتام اگلے ہفتہ کے روز ہوگا، اس میگا ایونٹ کے آفیشلز سپورٹس سوسائٹی سٹی یونیورسٹی کے پریزیڈنٹ شاہ رخ کے ساتھ وقاص خان، واجدلیاقت،ثمر خان، شبیرمحمد، شہاب شہزاد، عبدالاحد، کلیم اﷲ، سلمان روغنی،اوسامہ علی شاہ، ثناء اﷲ، احمد علی، یاسر خان، جلیل وغیرہ شامل ہے۔

جناب قمر زمان نے سٹی یونیورسٹی کے ساتھ پشاور ماڈل سکولز اور کالجز کو بہترین تعلیمی نظام کے لیے سراہا۔

متعلقہ عنوان :