پنجاب کے کئی شہروں میں بجلی اور گیس کی بدتر ین غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں

لاہور میں خواتین او ر بچوں کا گیس کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف سمن آباد میں احتجاجی مظاہرہ ‘حکو مت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی

ہفتہ 28 نومبر 2015 19:15

لاہور/سیالکوٹ/نندی پور /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بجلی اور گیس کی بدتر ین غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں‘لاہور میں خواتین او ر بچوں کا گیس کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف سمن آباد میں احتجاجی مظاہرہ ‘حکو مت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ میں پیدا ہونیوالی خرابی کی وجہ سے بجلی کی پیدوار میں نمایاں کمی ہوئی ہے جسکی وجہ سے ہفتے کے روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ ہو تی رہی ہے بڑے شہروں میں 8گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ سوئی گیس لاہور ریجن کے ذمہ داران کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گیس کی پیداوار میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

گیس پریشر میں بہتری کی امید نہیں ہے‘ متعدد علاقوں میں گیس کی غیراعلانیہ طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے گھریلو خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ صبح کے وقت طلبہ اور ملازمین کو بغیر ناشتے کے جانا پڑتا ہے جسکے خلاف ہفتے کے روز کے علاقہ سمن آباد میں خواتین اور بچوں نے گیس کی بدترین لوڈشیڈ نگ اور گیس پر یشر میں کمی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں خواتین اور بچوں نے حکو مت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر انکے خلاف نعرے درج تھے۔

متعلقہ عنوان :