بجلی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالوں گیس کی لوڈشیڈ نگ کا تحفہ دیدیا ہے‘میاں محمودالر شید

حکمران مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کی بجائے ’’بھڑکوں ‘‘پر یقین رکھتے ہیں ‘آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت کا40ارب کے نئے ٹیکس اصل میں ’’جگا ٹیکس ‘‘ہیں جن کے خلاف اسمبلی سمیت ہر فورم پر بھر پور آواز بلند کی جائیگی‘ اپنے دفتر میں کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو

ہفتہ 28 نومبر 2015 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ بجلی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالوں گیس کی لوڈشیڈ نگ کا تحفہ دیدیا ہے‘حکمران مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کی بجائے ’’بھڑکوں ‘‘پر یقین رکھتے ہیں ‘آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت کا40ارب کے نئے ٹیکس اصل میں ’’جگا ٹیکس ‘‘ہیں جن کے خلاف اسمبلی سمیت ہر فورم پر بھر پور آواز بلند کی جائیگی۔

اپنے دفتر میں کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران (ن) لیگ نے قوم کو چند ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا وعدہ کیا مگر آج حالات یہ ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گیس کی لوڈشیڈ نگ نے بھی عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قوم سے نئے وعدے کر نے کی بجائے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے پورے نہ کر نے پر قوم سے معافی مانگیں کیونکہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے بلکہ آئے روز قوم کو نئے نئے مسائل اور بحرانوں کا شکار کر رہے ہیں جسکی وجہ سے عام آدمی کی زندگی میں آسانیوں کی بجائے مزید مشکلات آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :