Live Updates

عمران خان اور سراج الحق کی کراچی آمد، مزار قائد کو تالے لگا دیے گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 19:17

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) عمران خان اور سراج الحق کی کراچی آمد پر مزار قائد کو تالے لگا دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں کراچی پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں رہنماوں نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کیلئے حاضری دینا ہے تاہم اس سے قبل ہی ضلعی حکومت کی جانب سے مزار قائد کے گیٹ کو تالا لگا کر بند کردیا گیا ہے۔مزار قائد پر سیکورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے رینجرز کے دستوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات