غریب طلباء کے لئے قرض حسنہ کا اصول کسی نعمت سے کم نہیں،کمشنر ساہیوال ڈویژن عظمت محمود

ہفتہ 28 نومبر 2015 19:57

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عظمت محمود نے کہاہے کہ غریب طلباء کے لئے قرض حسنہ کا اصول کسی نعمت سے کم نہیں ۔ ہزاروں طلباء قرض حسنہ کے ذریعے اپنی تعلیم آج بھی جاری رکھے ہو ئے ہیں۔ وہ یہاں ضلع کونسل ہال میں بیگم نصرت امداد تعلیمی ایوارڈز کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا یہ ایوارڈزسٹوڈنٹ ایڈکوآٖپر یٹو سوسائٹی کی جانب سے ایسے طلباء میں تقسیم کئے گئے ہیں جنہوں نے قرض حسنہ لیکر کسی تعلیمی بورڈ اور یونیورسٹی میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔ ساہیوال میں سوسائٹی کی بنیاد 1948میں اسی ہال میں رکھی گئی جہاں آج یہ تقریب منعقد ہورہی ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ شروع شروع میں سوسائٹی کی طرف سے صرف وظائف دیئے جاتے تھے اور 1998سے قرض حسنہ کا سلسلہ شروع کرکے غریب طلباء کی مدد کی گئی جو آج تک جاری ہے ابتک 2920افراد میں ایک کروڑ 58لاکھ روپے کی رقم قرض حسنہ کے طورپر دی جاچکی ہے اور رواں سال 40طلباء کو 16لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔ یاد رہے سوسائٹی کے سب سے بڑے ڈونر سینئر وکیل چوہدری امداد ہیں۔

متعلقہ عنوان :