ساہیوال، تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر ‘ 2افراد جاں بحق

ہفتہ 28 نومبر 2015 19:58

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکر ‘موٹرسائیکل سوار 2افراد جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہد حسین اور عظیم خادم موٹرسائیکل پرغلہ منڈی سے85/5-Lجارہے تھے جب ویو ہوٹل پہنچے تو ایک تیز رفتار ٹرک نمبری 8911/LSUنے موٹرسائیکل میں ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں شاہد حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا اور عظیم خادم شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو1122 کے عملہ نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :