وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت ضلع کے 33799چھوٹے زمینداروں کو امداد کی فراہمی جاری ہے،دی سی او حافظ آباد

ہفتہ 28 نومبر 2015 19:58

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر حافظ آباد محمد عثمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کسان پیکج کے تحت ضلع کے کل رجسٹرڈ 33799چھوٹے زمینداروں ،کاشت کاروں کو بذریعہ پے آرڈز امداد کی فراہمی تیزی سے جاری ہے اور پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کی جانب سے تمام تصدیقی مراحل مکمل کر لینے کے بعد ابھی تک 13602افراد کی امداد کے لیے 320ملین کے پے آرڈرز ضلعی انتظامیہ کو موصول ہو چکے ہیں جبکہ باقی افراد کو بھی تصدیقی مراحل کی تکمیل کے بعد پے آرڈرز جاری کر دیئے جائیں گے۔

ڈی سی او نے بتایا کہ جن زمینداروں کے پے آرڈرز موصول ہو چکے ہیں انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اطلاع دی جا رہی ہے اور انہیں امدادی پے آرڈرز کی وصولی کے لیے مفت پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے بتایا کہ 13602افراد میں تحصیل حافظ آباد کے 7155جبکہ تحصیل پنڈی بھٹیاں کے 6447زمینداروں شامل ہیں۔ڈی سی او نے مذید بتایا کہ گزشتہ روز تک کولو تارڑ کے امدادی سنٹر پر 4496کاشت کاروں کو 111.20ملین کے پے آرڈرز دیئے جا چکے ہیں جبکہ پنڈی بھٹیاں کے امدادی سنٹر پر 5185کاشت کاروں کو 121.40ملین کے پے آرڈرز تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر گزشتہ روز تک 9681چھوٹے زمینداروں اور کاشت کاروں میں 234.60ملین کے امدادی پے آرڈرز کی تقسیم مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ باقی موصول ہونے والے پے آرڈرز کی بھی فوری تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :