مسلم لیگ ن کی حکومت الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ، ڈاکٹروسیم اختر

جس دن عوام نے باریاں لینے والی جماعتوں سے جان چھڑاکر محب وطن جماعتوں پراعتمادکرناشروع کردیاتوملکی معیشت میں بہتری آناشروع ہوجائے گی، رکن صوبائی اسمبلی

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:07

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پارلیمانی لیڈرجماعت اسلامی ایم پی اے پنجاب اسمبلی ڈاکٹروسیم اخترنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں اب تک بری طرح ناکام جارہی ہے اب آئندہ انتخابات کیلئے سبزباغ دکھائے جارہے ہیں پاکستان کی عوام بھی بارباردھوکے کھانے کے باوجودآزمائے ہوؤں کوآزماتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے امیرجماعت اسلامی حلقہ PP236راؤخلیل احمدسے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کیااس موقعہ پرضلعی جنرل سیکرٹری عبدالخالق شاکر، عبدالعزیز بھٹہ اورشکیل رضا بھی موجودتھے ڈاکٹروسیم اخترکاکہناتھامیاں برادران نے ملک پرسے قرضوں کابوجھ کم کرنے اورکشکول توڑنے کے دعوؤں اوروعدوں کے ساتھ الیکشن مہم چلائی تھی لیکن ان کے اقتدارمیں آتے ہی کشکول ٹوٹناتوخواب دکھائی دے رہاہے لیکن اب کشکول بہت بڑاہوچکاہے اورآئے دن قرضوں کابوجھ بڑھتا چلا جا رہاہے اور اس بوجھ کے نیچے ملک و قوم دبتی چلی جارہی ہے پاکستانی قوم بھی اب دھوکے کھانے کی عادی ہوچکی ہے ملک میں قیادت کافقدان نہیں ہے صرف اعتمادکی کمی ہے جس دن عوام نے باریاں لینے والی جماعتوں سے جان چھڑاکر دوسری محب وطن جماعتوں پراعتمادکرناشروع کردیااوروہ اقتدارمیں آگئیں توملکی معیشت میں بہتری آناشروع ہوجائے گی اورملک ترقی کی منزل کی طرف گامزن ہوجائے گاان کایہ بھی کہناتھاکہ ہماری عوام کوتھانہ کچہری کی سیاست نے یرغمال بنارکھا ہے اور ایسی سیاست کرنے والوں نے عوام پراپناتسلط قائم کررکھاہے اورعوام ان کے خوف سے آزادنہیں ہوپارہی ڈاکٹروسیم اخترکامزید کہناتھاکہ حالیہ بلدیاتی انتخابات پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہیں لاکھوں روپے خرچ کرکے کامیاب ہونے والے کونسلراور چیئرمین کیسے اپنے علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کرسکے گاوہ توسب سے پہلے الیکشن میں خرچ کی گئی اپنی رقم پوری کرنے کی کوشش کرے گااس کے بعدکچھ بچاتوعوام اور حلقہ کے بارے سوچے گاالیکشن کمیشن کوچاہئے کہ امیدواروں کے اخراجات کاخفیہ طریقہ سے پتہ چلائے اورمقررہ حدسے زیادہ اخراجات ثابت ہونے پران کے خلاف کاروائی کرے ان کاکہناتھااگرقوم ملک میں امن وسکون چاہتی ہے توقران وسنت کوملک کا سپریم قانون بنوانے کیلئے اٹھ کھڑی ہوجب ملک میں قران وسنت کانظام قائم ہوجائے گاتونہ مہنگائی رہے گی اورنہ ہی بدامنی ہوگی دہشت گردی کاخودبخود خاتمہ ہوجائے گاانہوں اس بات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جتنی کمی ہوئی ہے حکومت اس تناسب سے عوام کوریلیف نہیں دے رہی حکومت اپنی طرف سے توعوام کوکچھ نہیں دے پارہی لیکن جن اشیاء کے نرخ عالمی سطح پرکم ہوئے ہیں کم ازکم وہ حق توعوام کودیاجائے انہوں جماعت اسلامی کی مقامی قیادت پرزوردیاکہ قران وسنت کی بالادستی کیلئے عوام میں پرزورمہم چلائی جائے تاکہ عوام قران وسنت کی برکتوں سے روشناس ہوسکے تاکہ ملک میں قران وسنت کے نفاذکیلئے نچلی سطح سے بھی قیادت ابھرکرسامنے آسکے۔