ٹی ایم اے وہاڑی کی فرضی کاروائیوں کاسلسلہ جاری

ناجائزتجاوزات کے خاتمہ کے نام پرریڑھی والے چھوٹے کاروبارکرنے والوں کاسامان تواٹھانا معمول بن گیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:07

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)ٹی ایم اے وہاڑی کی فرضی کاروائیوں کاسلسلہ جاری ناجائزتجاوزات کے خاتمہ کے نام پرریڑھی والے چھوٹے کاروبارکرنے والوں کاسامان تواٹھالیاجاتاہے لیکن بااثردکانداروں سے پوچھاتک نہیں جاتاجبکہ ان کاسامان فٹ پاتھوں سے بھی تجاوزکرجاتاہے وہاڑی شہرمیں مرغی کے گوشت کاکاروبارکرنے والوں شہرمیں مختلف مقامات پراڈے جمارکھے ہیں سردی کا موسم شروع ہوتے ہی انہوں نے مرغی کے گوشت کے ساتھ ساتھ غیرقانونی طورپر مچھلی کابھی کاروبارشروع کردیاہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ شہر میں گندگی جمع ہوناشروع ہوچکی ہے جس کی بدبوسے آس پاس کے دوکانداراورمکین شدیدمشکلات کاشکارہیں جبکہ گندگی کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کابھی خدشہ ہے دوکانداروں او رمکینوں نے متعددبارٹی ایم اومیاں اظہرجاویدسے ان کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیالیکن نامعلوم وجوہات کی بناپرکاروائی کاوعدہ کرنے کے باوجودکاروائی نہیں کرتے اس کے علاوہ محکمہ ماحولیات نے آج تک وہاڑی میں اپنی موجودہونے کاکوئی عملی مظاہرہ نہیں کیاہے شہریوں کی اکثریت اس بات پرحیران دکھائی دی جب ان کے سامنے محکمہ ماحولیات کانام آیاان کاکہناتھااگریہ محکمہ موجود ہے توپھرکاروائی کیوں نہیں کرتامرغی اورمچھلی فروشوں نے شہرکے مصروف ترین کارخانہ بازارمیں پھٹے رکھ کرقبضہ جمارکھاہے یہاں تک کہ حبیب بنک کے اے ٹی ایم مشین والے کیبن کے آس پاس اوراس کے سامنے دوسری طرف بھی پھٹے لگادیئے ہیں جس سے دوکانداروں اورآنے جانے والے کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے اس کے علاوہ گندگی کی بدبوکی وجہ سے سانس لینابھی مشکل ہوجاتاہے جبکہ محکمہ ماحولیات کی کوڑااٹھانے والی گاڑی بھی بازارسے اس وقت مرغیوں کی الائش اور کوڑااٹھانے آتی ہے جس وقت بازارمیں کاروبارشروع اورگاہکوں کی آمدورفت ہورہی ہوتی ہے اس وقت بدبوکی اتنی لہراٹھتی ہے کہ کھڑاہوناناممکن ہوجاتاہے کارخانہ بازارکے دکانداروں ومکینوں نے ڈی سی او، تحصیل ایڈمنسٹریٹرسے مطالبہ کیاہے کہ کارخانہ بازارسے مچھلی اورمرغی فروشوں کوکسی اورجگہ منتقل کیاجائے