’’چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو عادت کے طور پر رکھا ہوا ہے‘‘

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی نے پریس کانفرنس کے دوران مسکراہتے ہوئے کہا کہ ’’ شہروں اور دیہی علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ‘‘ کو عادت کے طور پر رکھا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی مزید کہا کہ بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ اور دوسری بڑھتی شکایات پر وزیراعظم کی ہدایت پر دوبارہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ رینٹل پاور کے جنازے ابھی تک اٹھا رہے ہیں ،انکے کفن دفن کا ابھی تک ہمیں ہی بندوبست کرنا پڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :