پی سی بی کا حارث سہیل کو گھٹنے کی سرجری کیلئے آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز حارث سہیل کو گھٹنے کی سرجری کیلئے آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز حارث سہیل جو کہ گٹھنے کی انجری کے باعث زیر علاج ہیں ان کا انجری کیس پیچیدہ ہونے پر ڈاکٹرز نے سرجری لازم قرار دی ہے۔حارث سہیل کے انجری معاملہ پرنوٹس لیتے ہوئے پی سی بی حکام نے انہیں سرجری کیلئے آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں دسمبر کے پہلے ہفتے میں ان کے گھٹنے کی سرجری کی جائے گی۔