قلات ٗ کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

زیارت اور کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:14

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء ) قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ٗ زیارت اور کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 8 ، زیارت میں منفی 6 ، کوئٹہ میں منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، دالبندین میں منفی 3 ، ڑوب 3 ، خضدار 12 ، سبی میں 5 ، گوادر میں 16 ، پنجگور میں 4 ، پسنی میں 13 جبکہ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ٗقلات اور زیارت میں پانی جم گیا ۔

(جاری ہے)

بیشتر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا ادھر کرم ایجنسی اور ملحقہ علاقوں میں سردی میں اضافے نے جلانے کی لکڑی کے دام بھی بڑھا دئے گئے ۔مالاکنڈ ڈویژن ،ہزارہ ڈویژن اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد موسم کے ساتھ ہی مختلف موسمی امراض بھی پھیلنے لگے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اوربالائی علاقوں میں سرد رہنے کی توقع ہے۔