ہیروں کی بارش ، راہ گیروں کے مزے مگر پھر۔۔۔

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 28 نومبر 2015 20:16

ہیروں کی بارش ، راہ گیروں کے مزے مگر پھر۔۔۔

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28نومبر۔2015ء) ہانگ کانگ میں 50 کے قریب راہ گیروں نے فٹ پاتھ پر ہیرے بکھرے دیکھے تو انہیں اٹھانے کو دوڑے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام ایک عورت نے تسم شا سوئی کی ناتھن روڈ کے فٹ پاتھ پر چمکیلی چیز دیکھی اور منڈارین زبان میں چیخی ”ہیرے“۔اس کے بعد کیا مقامی اور کیا سیاح، سب ہی ہیرے جمع کرنے کے لیے زمین پر بیٹھ گئے۔

(جاری ہے)

کچھ دیر کے بعد جب سب ہیرے اٹھا لیے گئے تو پتہ چلا کہ یہ سب نقلی ہے۔ ہیروں کے نقلی ہونے کا سن کر سب راہ گیروں کے منہ بن گئے۔ پولیس نے بھی اپنے افسران کو موقع پر بھیجا تو پتہ چلا یہ سب پلاسٹک کے ٹکڑے ہیں۔پلاسٹک کے ٹکڑوں کے لیے پولیس نے بھی تفتیش کرنی مناسب نہ سمجھی اور نہ ہی اس بات کا پتہ چلایا گیا کہ یہ ”ہیرے“ آسمان سے گر کر کیوں کر زمین تک پہنچے۔

متعلقہ عنوان :