آدمی نے قتل کی دھمکی دی، پولیس دوڑی مگر موقع پر سین ہی کچھ اور تھا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 28 نومبر 2015 20:16

آدمی نے قتل کی دھمکی دی، پولیس دوڑی مگر موقع پر سین ہی کچھ اور تھا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28نومبر۔2015ء)ہمسائے میں چیخیں گونجیں، میں تمہیں قتل کردوں گا، میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں، اس کے ساتھ عورت کی ہسٹریائی چیخیں اور بعد میں فرنیچر کے پھینکے جانے کی آوازیں ۔ ذمہ دار شہری نے ہمسائے کی بیوی کے بارے میں فکر مند ہوکر فوراً ہی پولیس کو فون کردیا۔پولیس موقع کی طرف دوڑی مگر جب موقع پر پہنچی تو وہاں پر صرف ایک بڑی مردہ مکڑی تھی۔

نیوساؤتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے آفیسر وولسٹون کرافٹ میں ہونے والے شور کو میاں بیوی کی شدید لڑائی سمجھ کر دوڑے تھے۔اس سے پہلے ہمسائے نے پولیس کو فون کیا تھا کہ اس کے ہمسائے میں ایک عورت ہسٹریائی انداز میں چیخ رہی ہے اور آدمی بھی میں تمہیں قتل کر دوں گا کے نعرے لگا رہا ہے۔اس کے بعد فرنیچر کے گرنے کی آوازوں نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی تھی۔

(جاری ہے)

ہمسائے کی فون کال کے بعد بے شمار پولیس کاریں موقع پر پہنچی اور ”قاتل“کے دروازے کو پیٹ ڈالا۔کچھ دیر بعد دروازے سے ایک آدمی نکلا جس کی عمر 30 سال سے زیادہ تھی، پولیس نے اس سے پوچھا کہ اس کی گرل فرینڈ یا بیوی کہاں ہے تو اس آدمی نے بتایا کہ وہ تو اکیلا رہتا ہے۔ پولیس نے جب اپنے آنے کی وجہ سے بتائی تو اس شخص نے ”مقتول“ مکڑے کے بارے میں بتایا۔

پولیس نے عورت کی چیخ کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ میں ہی تھا۔ مجھے مکڑیوں سے سخت نفرت ہے۔ پولیس نے جب اپارٹمنٹ میں دیکھا تو پتہ چلا کہ اس شخص نے پورے اپارٹمنٹ میں کیڑے ماردواکا سپرے کیا ہوا ہے۔اس پر پولیس سکھ کا سانس لیتے ہوئے واپس چلی گئی۔ آسٹریلیاجان لیوا حشرات اور جانوروں کا گھر ہے، یہاں زہریلے سانپ، مکڑیاں، جیلی فش اور آکٹوپس پائے جاتے ہیں۔ لوگ فنل ویب مکڑیوں سے تو خاص طور پر ڈرتے ہیں، جس کا کاٹا خطرناک ہوسکتاہے۔ 1980 کی دہائی میں بنائے گئے تریاق کے بعد زہریلے جانوروں کے کاٹنے سےمرنے والوں کی تعداد میں بھی کافی کمی آ گئی ہے۔