بھارتی ہاکی کے سربراہ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کی بحالی کی کوششوں کی مخالفت کردی

بی سی سی آئی مالی مفاد کو ملک کے عوام کے جذبات پرترجیح دے رہا ہے ٗباترا کاالزام

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 نومبر۔2015ء) بھارتی ہاکی کے سربراہ نریندرا باترا بھارتی کرکٹ بورڑ(بی سی سی آئی)کو پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کی بحالی کی کوششوں کی مخالفت کردی۔دبئی میں ہونے والے فیصلے کے بعد بی سی سی آئی کو پاکستان کے ساتھ سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کے لیے اپنی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔بھارتی ہاکی کے سربراہ سے قبل بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے بھی اسی طرح کے جذبات کااظہار کیا تھا کہ جب تک سرحد پر حالات ٹھیک نہیں ہوتے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات بحال نہیں ہوسکتے۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق نریندرا باترا نے کہاکہ ایک ہفتہ قبل ہی ہماری فوج کے ایک افسر مارا گیا اور بی سی سی آئی چاہتی ہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلیں، میں بورڑ کے موقف بدلنے پر حیران ہوں، بی سی سی اب بالکل مختلف سوچ رہی ہے جو کہ رواں سال جولائی میں انوراگ ٹھاکر نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ بحالی کو مسترد کردیا تھا، اب ششانک منوہر کی سربراہی میں نئی قیادت نے دلوں کو تبدیل کرنے کی ٹھانی ہے۔

(جاری ہے)

باترا نے الزام لگایا کہ بی سی سی آئی مالی مفاد کو ملک کے عوام کے جذبات پرترجیح دے رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بی سی سی آئی کی نسبت بھارت کی ہاکی کو پیسوں کی زیادہ ضرورت ہے تاہم ہم 2012 میں پاکستان کے ساتھ ہاکی کھیلنے کے معاہدے کو سرحد پر ہونے والے واقعات کے باعث رد کرچکے ہیں، اب بی سی سی آئی معاہدے کی پاسداری کی بات کرررہا ہے۔

باترا نے کہاکہ میرا ان کو مشورہ ہوگا کہ اگرانھیں مالی پریشانی ہے تو ریاستی اداروں کو ادائیگیوں میں کمی کریں۔باترا نے اسی طرح کے جذبات کا اظہار سماجی ذرائع ابلاغ میں کیا۔نریندرا باترا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات معمول پر نہیں آتے تب تک ایک دوسرے کے ساتھ ہاکی نہیں کھیلیں گے۔باترا نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ بی سی سی آئی پاکستان کے ساتھ سری لنکا میں دو طرفہ سیریز منسوخ کرے گا ٗ مجھے معلوم ہے کچھ لوگ یہ کہیں گے کہ کھیل اور سیاست کو نہیں ملانا چاہیے لیکن پاکستان کے معاملے میں ایسا نہیں ہے"۔

متعلقہ عنوان :