Live Updates

عمران خان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کرکٹ ٹیم کی شکست کا ذمہ دار وزیراعظم نواز شریف اور نجم سیٹھی کو قرار دیدیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:18

عمران خان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کرکٹ ٹیم کی شکست کا ذمہ دار وزیراعظم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست کا ذمہ دار وزیراعظم نواز شریف اور نجم سیٹھی کو قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے ٹی 20سیریز ہارنے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم نوازشریف اور پی سی بی کی گورننگ باڈی کے چیئرمین نجم سیٹھی پر طنز کے تیر چلا دیئے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور نجم سیٹھی نے پاکستان کیخلاف شاندار کارکردگی دکھائی ہے ،انہیں اس کارکردگی پر مین آف دی سیریزکاٹائٹل دیا جانا چاہئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف ہونے والے ٹی 20میچ میں پاکستان انگلینڈ سے 3سکور سے ہارا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات