محکمہ انسدادہشت گردی کی کارروائی،سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تین دہشت گرد گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)محکمہ انسداد دہشتگردی کوہاٹ ریجن نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تین دہشتگردوں کوگرفتار کرلیاگیا ہے،ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وبارود برآمد بھی ہوا،سی ٹی ڈی کیمطابق کوہاٹ ہنگو روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے کارمیں سوار تین دہشت گردوں عمر خان، فرید اور علی خان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے قبضے سے بیس کلو گرام بارودی مواد ایک ڈیٹونیٹر اوردوریسیور بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔