معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو جدید معیاری تعلیم کے ساتھ خوراک و رہائش کی بہترین سہولیات فراہمی میرا خواب ہے، زمرد خان

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان نے کہاہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو جدید معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ خوراک و رہائش کی بہترین سہولیات فراہمی ان کا خواب ہے جس کی تکمیل کے لیے مخیر حضرات کی مذید معاونت کی ضرورت ہے ۔ سویٹ ہومز کے بچے بڑے ہورہے ہیں ان کی رہائش کے لیے مزید پچاس کمروں کی ضرورت ہے اور کہاہے کہ بچوں کے ساتھ پارٹی کے انعقاد پر اٹلی کے سفارتخانے کے مشکور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اٹلی کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں کے ساتھ پارٹی کے انعقاد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پارٹی میں اٹلی کے سفیر (Stefonio Pontecorvo)اور ان کی اہلیہlidia pontecorvo نے خصوصی شرکت کی جبکہ بوسنیا کے سفیر (Dr. Nadim Makarevie)اور ان کی اہلیہ جبکہ نیدرلینڈ کی پاکستان میں تعینات سفیر (Jeannette Seppen)علاوہ سفارتی حلقوں ، سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

پزا پارٹی کے موقع پر سویٹ ہومز کے بچوں کے مابین کھیل مقابلہ جات کرائے گئے اور بچوں نے بالخصوص جوڈ کراٹے کا شو منعقدہ کراتے ہوئے خوبصورت پرفارمنس پیش کی۔ اس موقع پر چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کا روایتی ڈانس پیش کیا گیا۔ زمرد خان نے اٹلی کے سفارتخانے کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔

متعلقہ عنوان :