بجلی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالوں نے گیس کی لوڈشیڈ نگ کا تحفہ دیدیا ‘ میاں محمود الرشید
حکمران مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کی بجائے ’’بڑھکیں ‘‘لگانے پر یقین رکھتے ہیں ‘ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
ہفتہ 28 نومبر 2015 20:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ بجلی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالوں نے گیس کی لوڈشیڈ نگ کا تحفہ دیدیا ہے‘حکمران مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کی بجائے ’’بڑھکیں ‘‘لگانے پر یقین رکھتے ہیں ‘آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت کا40ارب کے نئے ٹیکس اصل میں ’’جگا ٹیکس ‘‘ہیں جن کے خلاف اسمبلی سمیت ہر فورم پر بھر پور آواز بلند کی جائیگی ۔
اپنے دفتر میں کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران (ن) لیگ نے قوم کو چند ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا وعدہ کیا مگر آج حالات یہ ہیں کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گیس کی لوڈشیڈ نگ نے بھی عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قوم سے نئے وعدے کر نے کی بجائے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے پورے نہ کر نے پر قوم سے معافی مانگیں کیونکہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے بلکہ آئے روز قوم کو نئے نئے مسائل اور بحرانوں کا شکار کر رہے ہیں جسکی وجہ سے عام آدمی کی زندگی میں آسانیوں کی بجائے مزید مشکلات آرہی ہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.