کے الیکٹرک نے انڈس اسپتال کے لیے ترجیحی بنیادوں پر KV 132 کنکشن اسکیم کی منظوری دیدی

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) کے الیکٹرک نہایت مسرت کے ساتھ یہ اعلان کرتا ہے کہ پاور یوٹیلیٹی اپنے سسٹین ایبیلٹی مینجمنٹ پروگرام کے تحت انڈس اسپتال کوترجیحی بنیادوں پر 132KV کا کنکشن فراہم کرے گی جوصرف اسپتا ل کے لیے وقف ہو گا۔ کے الیکٹرک پہلے ہی اسپتال کو رعایتی نرخوں پر بجلی فراہم کررہا ہے جہاں یہ اسپتال اپنے مریضوں کو بالکل مفت اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر خدمت فراہم کرتا ہے۔

یہ نیا پروجیکٹ انڈس اسپتال کے لئے بلارکاوٹ اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا ۔کے الیکٹرک اس عظیم مقصد کی بھرپور حمایت کرتا ہے کیونکہ انڈس اسپتال ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی خدمات فراہم کر رہا ہے اور اب ایک اکیڈمک میڈکل کمپلیکس بننے والا ہے۔

(جاری ہے)

اس اسپتا ل میں 1,500بستروں کی گنجائش کے علاوہ آپریشن تھیٹرز اور ایک میڈیکل کالج کی توسیع شامل ہے جس کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوجائے گا۔

کے الیکٹرک کے سی ای او طیب ترین نے انڈس اسپتال کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ انڈس اسپتال اور کے الیکٹرک ترقی کی راہ میں پارٹنرز رہے ہیں اور کے الیکٹرک کو اس نیک مقصد کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اپنی سپورٹ میں اضافہ کرنے پر خوشی ہے۔کے الیکٹرک اپنے مختلف سی ایس آر اقدامات کے ذریعے ہر وقت سوسائٹی میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیاررہتا ہے اور آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

اس موقع پر انڈس اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالباری خان نے کے الیکٹرک کے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہم کے الیکٹرک کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کے تعاون میں مزید اضافہ ہوگا اور ہم اس ملک کی اور اس ملک کے لوگوں کی دیانتداری، وقف اورذمہ داری کے ساتھ خدمت کرتے رہیں گے۔کے الیکٹرک پاکستان کا پہلا یوٹیلیٹی ادارہ ہے جو گلوبل رپورٹنگ انیشیاٹیوز کی جانب سے اپنے ماحول کی پائیداری، سماجی اور گورننس کی اقدار اور تخلیقی فلسفہ کے لیے ایک عزم کے باعث’’اے‘‘ ریٹنگ حاصل کر چکا ہے۔

پاور یوٹیلیٹی دیگر غیر منافع بخش اداروں مثلاً ایس آئی یو ٹی، کڈنی سینٹر،میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر، لیڈی ڈفرن اسپتال، ٹی سی ایف، ایل آر بی ٹی اور دیگرکو بھی مفت یا ارزاں نرخوں پر بجلی فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :