حکومت پنجاب نے کرشنگ سیزن 2015-16 کیلئے گنے کی خریداری قیمت180 روپے فی من مقرر کر دی

شوگر کین(ڈویلپمنٹ) سیس3 روپے فی کلو 40 کلو گرام(75 روپے فی میٹرک ٹن) مقرر ،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) محکمہ خوراک کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے کرشنگ سیزن 2015-16 کے لئے گنے کی فیکٹری گیٹ اور گنا خریداری مراکز پر کم از کم خریداری قیمت مبلغ 180روپے فی من یا 450روپے فی 100کلوگرام (یعنی 4500روپے فی میٹرک ٹن) مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری فوڈ نبیل جاوید کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شوگر فیکٹریاں خریداری مراکز اور دیگر مقامات سے گنا فیکٹری تک پہنچانے کے لئے فاصلہ 40کلومیٹر ہونے کی صورت میں قیمت خریداری میں سے 1.25روپے فی 100کلوگرام فی کلو میٹرٹرانسپورٹ اخراجات کی مد میں کٹوتی کرنے کی مجاز ہوں گی۔

مزیدبراں محکمہ خوراک کی طرف سے جاری ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر پنجاب نے کرشنگ سیزن2015-16 کے لئے شوگر کین(ڈویلپمنٹ) سیس3 روپے فی کلو 40 کلو گرام یا ساڑھے سات روپے فی 100 کلو گرام(75 روپے فی میٹرک ٹن) مقرر کیا ہے تاہم شوگر سیس کی رقم میں ٹکراؤ کی صورت میں شوگر ملز اور گنے کے کاشتکار اس بوجھ کو مساوی طور پر برداشت کریں گے۔ شوگر ملز کے اپنے کھیتوں سے گنا حاصل کرنے کی صورت میں سیس ریٹ 3روپے فی من یا 7روپے 50پیسے فی سو کلوگرام (75روپے فی میٹرک ٹن) کے حساب سے ادا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :