Live Updates

5دسمبر کو بھتہ خور ، ٹارگٹ کلر ، اغواہ برائے تاوان ،را کے ایجنڈ وں اور بھارت سے ما ل کھانے والوں کا یو م حساب ہو گا‘ اعجاز احمد چوہدری

کراچی کے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ان کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے عبرت کا نشا ن بنا دینگے ‘ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیا سی مشیرکی وفود سے گفتگو

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام نے عمران خا ن اور سراج الحق کا شاند ار استقبال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی کی عوام حق اور سچ کے ساتھ ہے 5دسمبر کو بھتہ خور ، ٹارگٹ کلر ، بند بوری لا شیں ، اغواہ برائے تاوان ، پاکستان کے با ہر چھپے ہوئے لیڈروں ،را کے ایجنڈ وں اور بھارت سے ما ل کھانے والوں کا یو م حساب ہو گا ، کراچی کے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ان کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے عبرت کا نشا ن بنا دیں گے ۔

گزشتہ روز این اے 127کے مرکزی دفتر میں ملاقات کیلئے آنیو الے پارٹی رہنما میاں نعیم جاوید ، کرنل سرفراز ، جا وید اکرام ٹونی ، معظم بیگ ، ملک پرویز یاسین کی قیادت میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی عوام اپنے حقو ق کیلئے اٹھ کھڑے ہو ں ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے اربو ں روپے ہضم کر چکے ہیں ، تحریک انصاف کاجلسہ جلو س اور ریلی نکالنا جمہوری اور قومی حق ہے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ، الیکشن کمیشن (ن) لیگ کا الیکشن کمیشن بنا چکا ہے ، الیکشن کمیشن کا یک طرفہ معیار کھل کر عوام کے سامنے آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے موجود ہ ارکان کے ہوتے ہوئے ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ممکن ہی نہیں ہے عام انتخابات ، ضمنی انتخابات اور بلدیا تی الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلو ں میں کو تاہیا ں ، بے ضابطگیو ں اور بد انتظا می الیکشن کمیشن کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکمران بوکھلا ہٹ کا شکا ر ہو کر تحریک انصاف کے جلسے ،جلوس اور ریلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں اور جھو ٹی ایف آئی آر کاٹنا قابل مذمت اقدام ہے ، الیکشن کمیشن کے ضا بط اخلاق کی دھجیا ں بکھر تے ہوئے اربو ں روپے کا کسان پیکج کا اعلا ن کر رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کے کان پر جو ں تک نہیں رینگی۔

بعد ازاں 29نومبر کو این اے 127کے مرکزی دفتر میں یو سی 236اور 224کے مشترکہ اجلاس اعجاز احمد چوہدری کی صدرا ت میں ہوگا۔پارٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل کے حوالے سے تبا دلہ خیال کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات