تعز میں باغیوں کے ٹھکانوں پر اتحادی فوج کی بمباری
متعددمقامات پر باغیوں اورفورسزکے درمیان گھمسان کی جنگ،باروسی سرنگیں صاف کردیں،یمنی حکام
ہفتہ 28 نومبر 2015 20:33
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) یمن کے وسطی شہر تعز میں الراھدہ اور الشریجہ کے مقامات پر اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ، جن میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ۔ تعز کی ثعبات کالونی، القصر ری پبلیکن محل، کلابہ، الاربعین، الزنوج اور جبل جرہ میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں سرگرم عوامی مزاحمتی فوسز کے سربراہ نے کہا کہ انہوں نے الراھدہ کے مقام پر حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کئی اہم مقامات پر حکومتی فورسز اور باغیوں کیدرمیان لڑائی جاری ہے اور حکومت نواز قوتیں تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔(جاری ہے)
الشریجہ اور الراھدہ کے محاذوں پر مزاحمتی فورسز کا پلڑا بھاری ہے اور وہ دشمن کو شکست دیتیہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تعز کے بعض ٹیلوں اور پہاڑی علاقوں میں حوثی باغیوں نے اپنے چھاپہ مار دستے تعینات کر رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے الراھدہ کو ملانے والی سڑکوں کو جگہ جگہ سے اکھاڑ دیا ہے اور پلوں کو دھماکوں سے اڑا یا جا رہا ہے تاکہ الراھدہ سے حکومتی فورسز کی پیش قدمی روکی جا سکے۔ حکومتی عہدیدار کاکہنا تھا کہ فوج نے الراھدہ کے بند راستے کھولنے کا پلان تیار کرلیا ہے تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی ہے۔ادھر باب المندب بندرگاہ کے قریبی علاقے ذباب میں علی صالح اور حوثی باغیوں کی حکومت نواز فورسز کے ساتھ خوفناک لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں۔ باغیوں نے چند روز قبل ذباب کے مقام پر المعری فوجی کیمپ کا قبضہ حاصل کرنے کے لیے حملہ کیا تھا تاہم اس میں ناکامی کیبعد باغیوں نے دوسرے ٹھکانوں پر حملے تیز کر دیے ہیں۔مآرب شہر میں بھی اتحادی ممالک کے طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں کو بمباری سے نشانہ بنایا ہے۔ مآرب میں جبل ھیلان پرمتمرز حوثی باغیوں،مغربی مآرب کی صرواح گورنرسیکرٹیریٹ اور دیگر مقامات پر اتحادی طیاروں نے متعدد حملے کیے ۔دارالحکومت صنعاء سے ایک عسکری ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ حوثی باغیوں نے حکومتی فورسز کے حملوں کے پیش نظر سیکڑوں نئے جنگجو اور تازہ دم دستے تعینات کیے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.