چند سالوں میں ملک سے پولیو کاخاتمہ نہ کیا گیا تو پاکستانیوں کابیرون ملک جانا دشوار ہوجائیگا،اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر بنوں

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:39

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء ) اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر زوہیب حیات نے کہا ہے کہ اگر چند سالوں میں ملک سے پولیو کاخاتمہ نہ کیا گیا تو پاکستانیوں کابیرون ملک جانا دشوار ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاظہار اُنہوں نے آئی آر سی آر اے کے زیراہتمام پولیو کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار اور معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی آگاہی مہم میں علماء کرام کی سرپرستی کے حوالے سے بنوں پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ضلع بھر سے چیدہ چیدہ علماء کرام اور خطباء نے شرکت کی اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دُنیا سے پولیو کاخاتمہ کردیا گیا ہے چونکہ پولیو متعدی بیماری ہے جو ایک انسان سے دوسرے اور ایک ملک سے دوسرے ملک کومنتقل ہوتا ہے اسی بناء پر عالمی برادری نے پاکستانیوں کے بیرون ملک جاتے وقت ائر پورٹ پر پولیو قطرے پینے کاسرٹیفیکیٹ پیش کرنے کی شرط عائد کردی ہے تقریب سے آئی آر سی آر اے کے نیشنل کوارڈینیٹرتہمیدجان ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹرمصباح الاسلام ،انچارج ایچ آر پاپولیشن یونٹ ڈاکٹرمحمد اعظم ،بنوں میڈیکل کالج کے ڈاکٹر فرید اللہ شاہ ،مولانانسیم علی شاہ ، ڈاکٹر الطاف ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ،ڈاکٹر عالمزیب ،حافظ قاری اسماعیل نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے اگر یہ کسی بچے کو لاحق ہوجائے تو وہ عمر بھر کیلئے معذور ہوجاتا ہے پولیو سے بچاؤ کاصرف ایک ہی طریقہ ہے کہ مرض لاحق ہونے سے پہلے پہلے پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو بار بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں ڈاکٹر مصباح الاسلام ،مفتی عبدالغنی اور مولانا نسیم علی شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پولیو کے قطرے میں کوئی مضر صحت اور حرام اجزاء شامل نہیں ہیں اُنہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ اس موذی امراض کے خاتمے میں صحت کے ٹیموں کاساتھ دیں اور والدین کو اپنے بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے پر آمادہ کریں کیونکہ ملک کو پولیو سے پاک کرنا ہم سب کی قومی ذمہ دای ہے اس سلسلے میں علماء کرام پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے

متعلقہ عنوان :