پروفیسر محمد ابراہیم کی اکرم درانی کے قافلے پر بم حملے کی شدید مذمت

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:39

بنوں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء ) جماعت اسلامی کے مر کزی رہنما و سا بق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے وفا قی وزیرہا ؤ سنگ اینڈ ور کس الحاج اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملے کی شدید مذمت کی ہے پرو فیسر محمد ابراہیم خان نے حملے میں شہید ہو نے والے افراد کے لو احقین سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اُن کی مغفر ت کیلئے دُعا کی ہے امیر جماعت اسلامی ضلع بنوں ڈاکٹر ناصر خان نے وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ حملے سے متاثرہ خاندانوں کی ہر طرح کی مدد کی جائے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی گئے جہاں پر انہوں نے حملے میں زخمیوں کی عیادت کی۔