کمالیہ،شادی سے ایک دن قبل بھائی نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:40

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) شادی سے ایک دن قبل بھائی نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار، خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، والد ین کو غشی کے دورے، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کمالیہ کے نواحی گاؤں 732 گ ب سوٹیاں والا میں ملزم عبد الغنی نے گھریلو جھگڑے پر اپنی 16 سالہ بہن نیامت کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔ مقتولہ نیامت کی آج 29نومبر کو شادی طے تھی اور بارات آنا تھی۔ خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ والدین اور رشتہ دار دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے ورثاء کے حوالہ کر دی۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس بارے میں ڈی ایس پی کمالیہ رانا خالد رشید نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ بہت جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :