راولپنڈی،پنجا ب ہائی وے پٹرولنگ کا عوام کو دھند بارے آگاہی کی فراہمی کیلئے مختلف مقامات پرسیمینار کا انعقا د

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) ایس پی پٹرولنگ کیپٹن (ر) عطاء محمد کی خصوصی ہدایات پر پنجا ب ہائی وے پٹرولنگ کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے عوام کو دھند کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے مختلف مقامات پرسیمینار کا انعقا د کیا ہے اور لوگوں میں پمفلٹس اور پوسٹر بھی تقسیم کیے ہیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر محمود نے بتایا کہدھند میں فوک لائیٹس کا استعمال نہایت ضروری ہے اور ان دنوں سفر پر نکلنے سے پہلے اپنی گاڑی کے ہیڈ لائیٹس ضرور چیک کروالیں اور گاڑی کی رفتار مقررہ رفتار سے کم از کم 20کلو میٹر فی گھنٹہ کم رکھے تا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پبلک مقامات ، بس ویگن اڈوں اور دیگر جگہوں پر کیا۔

(جاری ہے)

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے بتا یا کہ اگر دھند کے دوران فوک لائیٹس کا استعمال کیا جائے اور رفتار کو مقررہ رفتار سے 20کلومیٹر فی گھنٹہ کم رکھا جانے کے ساتھ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کیا جائے تو اس سے نہ صرف ایکسڈینٹس میں کمی آئے گی بلکہ اس عمل سے بہت سے قیمتی جانوں کو بچایا بھی جا سکتا ہے ۔

عوامی حلقوں میں ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اس عمل کو سراہا گیا ہے اور عوام نے متعلقہ حکام سے ایسے سیمیناز کرنے کی اپیل کی ہے اس سے قبل بھی ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے مختلف جگہوں پر ڈینگی اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے بھی لوگوں میں آگاہی فراہم کی ہے ۔