میٹرو بس منصوبہ راولپنڈی کے عوام کیلئے تحفہ ہے ،سجاد خان

لاہور کی طرح راولپنڈی میں بھی کلین سویپ کریں گے،امیدوار (ن) لیگ

ہفتہ 28 نومبر 2015 20:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) سابق نائب تحصیل ناظم اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین سجاد خان نے مسلم لیگ ن نے میاں نواز اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں راولپنڈی میں میگا پراجیکٹ مکمل کروائے میٹرو بس منصوبہ راولپنڈی کے عوام کیلئے تحفہ ہے ہم نے سابقہ دور میں اپنے حلقہ سمیت راولپنڈی کے عوام کی بنیادوں ضرورتیں مہیا کرنے کیلئے کام کیا منتخب ہو کر یو 42 کی بنیادی ضرورتوں سمیت دیرینہ مسائل حل کریں گے مسلم لیگ ن لاہور کی طرح راولپنڈی میں بھی کلین سویپ کرے گی مخالفین عبرت ناک شکست سے دوچار ہونگے ہم نے ہمیشہ شرافت اور دیانتداری کی سیاست کی میرے دروازے عوام کیلئے دن رات کھلے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھوک الہی بخش میں منعقدہ کارنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرامید واروائس چیئرمین ملک نا صراقبال امید وار کونسلرز محمد شافع افضل، ظفر محمود، محمد عباس بٹ اورمحمد اکرم نے بھی خطاب کیا۔ سجاد خان نے کہا کہنوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع سپورٹس لڑکیوں کیلئے تعلیم و روزگار اور سکولوں میں شام کی کلاسز کا آغاز کریں گے ہسپتال، کالج اور سکول تعمیر کریں گے، ملت کالونی میں بڑا اور ہیڈٹینک تعمیر کرائیں گے جس سے یونین کونسل کے لوگوں کو پانی وافر مقدار میں میسر آئے گا ۔سجاد خان نے کہا کہ علاقے کی پسماندگی دور کر نے اور عوام کو جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے میدان میں نکلے ہیں حلقہ کے عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :