نیب نے میٹرو بس گرین لائن کے الیکٹریکل ورکس کی تحقیقات شروع کر دیں

حکمہ منصوبہ وترقیات ، ایل ڈی اے اور ٹیپا سے پی سی ون سمیت دیگر متعلقہ دستاویزات طلب کر لی گئیں

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) نیب لاہور نے میٹرو بس گرین لائن کے الیکٹریکل ورکس کی تحقیقات شروع کر دیں،محکمہ منصوبہ وترقیات ، ایل ڈی اے اور ٹیپا سے پی سی ون سمیت دیگر متعلقہ دستاویزات طلب کر لی گئیں۔نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے عوام کی جانب سے میٹرو بس کے لئے تیار کئے جانے والے ایکسیلیٹرز کے حوالے شکایا ت منظر عام پر آنے کے بعد نیب لاہور نے ایکشن لیتے ہوئے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات ،ایل ڈی اے اورٹیپا سے الیکٹریکل ورکس کے پی سی ون سمیت دیگر دستاویزات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت میٹرو منصوبے کا 27کلومیٹر کا ٹریک ہے جس میں سے آٹھ کلومیٹر کا ایلوویٹڈ ٹریک شامل ہے جبکہ ایلوویٹڈ ٹریک پر مسلم ٹاؤن سے آزادی چوک تک 9سٹیشنز بنائے گئے ہیں اور ان سٹیشنز کے دونوں اطراف بجلی سے چلنے والی برقی سیڑھیاں (ایکسیلیٹر)نصب کی گئی تھیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اس الیکٹرک ورک پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کی لاگت آئی تھی تاہم نیب لاہور نے فنی خرابی اور اس سے متعلقہ دیگر معاملات کی چھان بین کے لئے تحقیقات شروع کرتے ہوئے محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ الیکٹریکل ورکس میں ایکسیلیٹرز کی تنصیب ،جنریٹرز اور سٹیشنر پر بجلی سے متعلق کام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :