عدالیہ عالیہ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر59سنگل اور 22ڈویڑن بنچز تشکیل

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر59سنگل اور 22ڈویڑن بنچز تشکیل دے دیئے ۔ ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے13 ڈویژن اور 35سنگل بنچز تشکیل دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے 3 خصوصی بنچزبھی تشکیل دئیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویژن اور4 سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے 12 سنگل اور5 ڈویڑن بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویڑن اور5 سنگل بنچزتشکیل دیے گئے ہیں۔ نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔