عوام کی بے لوث خدمت پارٹی منشوراورقائدین کاوژن ہے، ڈاکٹرعبدالواحدمیروانی

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:08

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)چیئرمین میونسپل کمیٹی سوراب ڈاکٹرعبدالواحدمیروانی نے کہاہے کہ عوام کی بے لوث خدمت پارٹی منشوراورقائدین کاوژن ہے ،سوراب کے عوام نے جس اعتمادکے بناپرزمہ داری سونپی ہے ،اس پرپورااترنے کے لیئے ہرممکن صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفترمیں مختلفوفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹرعبدالواحدمیروانی نے کہاکہ ان کے دروازے ہروقت عوام کے لیئے کھلے ہیں ،درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کارلائیں گے عوام کی خدمت کے لیئے اپنی ذاتی مصروفیات اورجسمانی کمزوریوں کوبالائے طاق رکھ کربالائی حکام کا ہردروازہ کھٹکھٹارہے ہیں علاقہ میں عوام کی راحت رسانی پرمامورکسی بھی سرکاری ادارہ اوران کے زمہ داران کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ،چیف آف جھالاوان نواب ثناء اﷲ خان زہری اورنوابزادہ سینیٹرنعمت اﷲ خان زہری کی خصوصی کاوشوں اورتوجہ کی بدولت سوراب کی ترقی لیئے اجتماعی منصوبوں کاجوسلسلہ شروع ہوچکاہے اس کی اثرات عوام کی خوشحالی کی صورت میں برآمدہوں گے ،قائدین کی جدوجہداورعوامی خدمات کے باعث سوراب پاکستان مسلم لیگ ن کاگڑھ بن چکاہے اورلوگ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اﷲ خان زہری اورسینیٹرنوابزادہ نعمت اﷲ خان زہری کی قیادت پربرملااعتمادکااظہارکرچکے ہیں ،علاقے کے عوام اگلے مرحلے میں نواب ثناء اﷲ خان زہری کے وزیراعلی کے منصب سنبھالنے کابے چینی سے منتظر ہیں تاکہ ترقی کاسفرمزیدتیزی سے جاری رہے ،انہوں نے کہاکہ نواب ثناء اﷲ خان زہری بطوروزیراعلی اپنی خدائیدادصلاحیتوں کے بل بوتے پرنہ صرف سورا ب بلکہ پورے صوبے کوامن ،خوشحالی اورترقی کے ایک نئے شاہراہ پرگامزن کریں گے