ایم ڈی واٹر بورڈکا نیشنل اسٹیڈیم ،کارساز پر بڑے سائز کے بل بورڈ /سائن بورڈ کی موجودگی پر اظہار برہمی

ان سائن بورڈ کی وجہ سے روڈ کی خوبصورتی متاثر ہورہی ہے ،منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصبا ح الدین فرید

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصبا ح الدین فرید نے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کی توجہ نیشنل اسٹیڈیم سے شاہراہ فیصل حبیب رحمت اﷲ روڈ کارساز پر بڑے سائز کے بل بورڈ / سائن بورڈ کی جانب مبذول کر اتے ہوئے کہا ہے کہ ان سائن بورڈ کی وجہ سے نہ صرف روڈ کی خوبصورتی متاثر ہورہی ہے بلکہ اس اہم روڈ کے دونوں اطراف کی جگہ واٹر بورڈ نے مسقبل کے منصوبو ں کے لئے مختص کی ہوئی ہے ، اس سے قبل یہ زمین صرف ما حول کو خوشگوار رکھنے کے لئے نرسریوں اور گرین بیلٹ کی حیثیت سے استعمال ہو تی تھی لیکن اب اس زمین پر مختلف کمپنیوں کے بڑے سائز کے سائن بورڈ مصنوعات کی پبلسٹی کے لئے لگا کر اسے کمر شل طریقہ پر استعمال کیاجارہا ہے ان جگہوں پر شہر کے مختلف علاقوں کو پانی فراہم کر نے کے لئے پانی کی زیر زمین لائن ٹرنک لائنیں مو جود ہیں جن کے زریعے شہر کے مختلف اہم علاقوں کو پانی فراہم کیاجاتا ہے ان لائنوں پربھاری بھر کم بل بورڈز کی وجہ سے واٹر بورڈ کی لائنوں کو خطرات لا حق ہیں ،واٹر بو رڈ کو معلوم ہوا ہے کہ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ نے واٹر بورڈ سے اجازت کے بغیر بل بورڈ زکو لگا نے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے ، لہٰذا واٹر بورڈ کی تنصیبات کے تحفظ کے پیش نظرعوام الناس کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ان بل بورڈ کو جاری کئے گئے اجازت ناموں کو فوری طور پرمنسوخ کیاجائے اور اس سلسلہ میں واٹر بورڈ کا آگاہ کیاجائے ، واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ اس قسم کے اشتہاری بل بورڈ جو واٹر بورڈ کی زمین پر لگا ئے گئے ہیں واٹر بورڈ سے اجازت نہیں لی گئی اور نہ ہی ان سے وصول ہو نے والی آمدنی سے واٹر بورڈ کو کسی بھی قسم کی ادائیگی بھی نہیں کررہا ہے جو واٹر بورڈ کا حق ہے شہرکے مختلف علاقوں پر واقع واٹر بورڈ کی تنصیبات پر لگانے کا سلسلہ جاری ہے ایسے بل بورڈ سے واٹر بورڈ کی تنصیبات کو خطرات لاحق ہیں ،دریں اثنا ایم ڈی واٹر بورڈنے سپر نٹنڈنگ انجینئر کیماڑی ٹاؤن عثمان خاضخیلی کو ان علاقوں کے مکینوں کی شکایت پر شو کاز نوٹس جاری کر تے ہوئے ہو ئے کہا ہے کہ مشاہدہ سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ آپ بطور سپرنٹنڈنگ انجینئر کیماڑی ٹاؤن تفویض کی گئی ذمہ داریوں کو صحیح طور پر انجام نہیں دے رہے ، عام طور پر آپ اپنے دفتر میں مو جود ہو تے ہیں اور نہ ہی فیلڈ میں نظر آتے ہیں ، جس کی وجہ سے زیر انتظام علاقے سے فراہمی و نکاسی آب سے متعلق شکایتیں موصو ل ہو ئی ہیں ان علاقوں کے مکین پریشان ہیں ، عوام کے منتخب کر دہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نمائندوں کو بھی اسی قسم کی شکایات ہیں کہ آپ ان سے رابطہ میں نہیں رہتے اور فون بھی اٹینڈ نہیں کر تے جبکہ ایم ڈی واٹر بورڈ کی زیر صدات میٹنگز بھی اٹینڈ نہیں کر تے جس میں آپ کا مو جود ہو نا ضروری ہو تا ہے ،اس کے علاوہ آپ کے علاقہ میں مجھ سمیت دیگر افسران ان علاقوں کا دورہ کیا تاکہ علاقہ میں پانی و سیوریج کے بارے میں معلومات حاصل کر نے کے بعد ان کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں لیکن اس دوران آپ سے رابطہ ممکن نہ ہوسکاان علاقوں کے مکینوں نے دورہ کے دوران ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز سے رابطہ کیا ،لہٰذا ان تمام عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی عدم ادائیگی اور عوامی شکایات نظر انداز کر نے کے بارے میں وضاحت کریں کہ آپ سرکاری ڈیوٹی کی انجام دہی میں سنجیدہ کیوں نہیں ہیں تمام الزامات کا جواب ایم ڈی سیکریکٹریٹ میں جمع کرائیں ورنہ آپ کے خلاف E&D رول کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :