کے ایم سی محکمہ میونسپل سروسز کی جانب سے خصوصی اسپرے مہم کے دسویں راؤنڈکے سلسلے میں گلشن اقبال میں اسپرے کیا گیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء)وزیربلدیات سندہ کی خصوصی ہدایت پربلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی )نے باقاعدہ مرحلہ وار کراچی کے چھ ڈسٹرکٹس میونسپل کارپویشنز کے18زونز میں محکمہ میونیسپل سروسز کے ایم سی کے تحت اپنے فیومیگیشن اسکورڈ کے ہمراہ سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ میونیسپل سروسز مسعود عالم کی سربراہی میں ڈائریکٹر فیومیگیشن ڈاکٹر منصور شیخ اور فوکل پرسن ڈاکٹر حامد مصطفی کی نگرانی میں ڈی ایم سی ایسٹ کے گلشن اقبال زون میں ملیریا ڈینگی ودیگر وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے شروع کی جانے والی خصوصی اسپرے مہم کے دسویں راؤنڈ کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹربلدیہ شرقی رحمت اﷲشیخ اور میونسپل کمشنرنادر خان کی خصوصی نگرانی میں بلدیہ شرقی کراچی کے گلشن اقبال زون میں ا سپرے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر سینیٹشن محمد اقبال نے بلدیہ شرقی کراچی کے گلشن اقبال زون میں اسپرے مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پردیگر سینیٹیشن افسران بھی موجود تھے۔بلدیہ شرقی کراچی کے گلشن اقبال زون کی تمام یونین کونسلوں میں سینیٹیشن اسٹاف کی نگرانی میں اسپرے کی گاڑیاں روانہ کیں ۔ بلدیہ شرقی کراچی کے گلشن اقبال اور جمشید زون کے تمام علاقوں خصوصاً ندی ،نالوں اور نشیبی علاقوں پر جر اثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا فیومیگیشن ہیلتھ کے اعلامیہ کے تحت کہا گیا ہے کہ کراچی کی چھ ڈی ایم سیز کے ہرزون میں30گاڑیوں سے اسپرے کیا جارہا ہے اور ہر زون کی تما م یونین کونسلوں میں لگاتار گاڑیاں روانہ کی جارہی ہیں جن علاقوں میں بڑی مشینیں پہنچ نہیں پاتی وہاں دستی اسپرے مشینوں سے اسپرے کیا جارہا ہے اس کے علاوہ عوامی شکایات اور 1339پر کی جانے والی شکایات پر بھی اسپرے کیا جارہا ہے جبکہ شہر کے دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر اسپرے کیا جارہا ہے شہر بھر کی بڑی بڑی اسپتالوں میں بھی خصوصی اسپرے کیا جارہا ہے ۔

اعلامیہ میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسپرے کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھاپ کر رکھیں اور اسپرے ٹیموں سے تعاون کریں اگر کسی علاقے میں اسپر ے نہ کیا گیا ہو تو اس کی شکایت 1339پر درج کروایں ۔