وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف پانچ روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے‘ ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

دورہ سے پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم اور بہتر ہوں گے‘وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ایئرپورٹ پر گفتگو

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف برطانیہ کے پانچ رو زہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔ لندن پہنچنے پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں اعلیٰ برطانوی حکام، پاکستانی ہائی کمشنر، مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بتایا کہ دورہ برطانیہ کا مقصد صوبہ پنجاب میں تعلیم‘ صحت‘ انرجی اور فنی تربیت کے شعبوں میں مزید برطانوی تعاون حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ برطانیہ سے پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم اور بہتر ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لندن میں انرجی۔انفراسٹرکچر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ یورپ میں انرجی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے بارے میں مختلف سیمینارز اور بریفنگز میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :