وزیراعظم کسان پیکج کاشتکاروں کی زندگیوں میں نمایاں بہتری لائے گا ‘وزیر زراعت پنجاب

زراعت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،کسانوں کیلئے تاریخی منصوبے متعارف کروا رہے ہیں ‘ ڈاکٹر فرخ جاوید

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:19

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیرزراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ چاول اور کپاس کے چھوٹے کاشتکاروں کے نقصان کی تلافی کیلئے 40ارب روپے صوبہ کے 12لاکھ سے زائد کاشتکاروں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں اور5000 روپے فی ایکڑ امداد کی اس رقم سے وہ گندم کی فصل کیلئے بھرپور زرعی لوازمات خرید سکیں گے،وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی طرف سے 341ارب روپے کے کسان پیکیج کے ثمرات پنجاب میں 600ارب سے بھی زائد محسوس کئے جائیں گے کیونکہ 150ارب روپے کا پنجاب دیہی روڈز پروگرام اور اربوں روپے کے دوسرے پروگرامز سے بھی دیہی ترقی وقوع پذیرہوگی، زرعی پیکیج میں بینکوں سے چھوٹے کسانوں کیلئے زرعی قرضوں میں 100 ارب روپے کا ا ضافہ کیاگیا ہے جبکہ ویلیو آف پروڈکشن یونٹ کی شرح میں اضافہ سے کسانوں کوفی ایکڑزمین کیلئے دوگناقرض کی سہولت میسر آئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں تاریخی کسان پیکج کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کسان ریلیف پیکج سے صو بہ پنجاب میں ساڑ ھے 12 لا کھ کسانو ں کو ریلیف پہنچا ہے اور دھان اور کپا س کے کاشتکا رو ں کو فی ایکٹر 5 ہز اررو پے امداد دی جا رہی ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ صو بہ پنجاب میں 50 فیصد کسانو ں کو امداد فرا ہم کر دی گئی ہے جبکہ دیگرصوبے ریلیف پیکج پر عملدر آ مد کر نے کے بار ے میں غور کررہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن کی تاریخ میں اس طر ح کا کسا ن ریلیف پیکج کسی بھی حکو مت نے نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس پیکج سے یو ریا کھا د کی فی بو ری کی قیمت میں 500 سے 700 روپے فی کمی واقع ہو ئی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف نے زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں ۔فی لیز رلیو لرکے فی یونٹ پر سبسڈ ی کی مد کو سوا 2لاکھ سے بڑ ھا کر ساڑ ھے 4 لاکھ کر دیا گیا ہے ۔

صو بہ کے 58 ہزا ر کھا لو ں میں سے 40 ہزا ر کو پختہ کر لیا گیا ہے جبکہ بقیہ 18 ہزا ر کو پختہ کر نے کا پلا ن بھی تیار ہے ۔اس طر ح ڈراپ ایری گیشن کیلئے حکومت پنجاب60 فیصد سبسڈ ی دے رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صو بہ کے 23 ہز ار 800 دیہا تو ں میں ترقی پسند کاشتکاروں کو کو الٹی سیڈ گندم کی 92 ہز ار بوریاں مفت تقسیم کی گئی ہیں یہ کاشتکار فصل اُگانے کے بعددوسر ے کاشتکاروں کو بیج دینے کے پابند ہو نگے ۔

انہوں نے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو زرعی مداخل پر 20ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے جس سے انہیں نہ صرف معاشی سہارا ملے گا بلکہ پیداوار میں اضافہ کے ذریعے زرعی استحکام میں بھی اپنا کردار بہتر انداز میں اداکرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کھادوں کے متناسب استعمال کو رواج دے کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے ذریعے پیداواری لاگت کے خلاء کوپر کرنا ہوگا۔

انہوں نے وزیراعظم کے کسان پیکیج کوانقلاب آفرین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف کسانوں کے نقصان کا ازالہ ہوگا بلکہ انہیں آئندہ فصل کیلئے بہتروسائل مہیا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ زرعی پیکیج سے کسانوں کو147ارب روپے براہ راست فائدہ ہوگا جبکہ 194ارب روپے بالواسطہ طورپران کی معاشی بہتری کیلئے استعمال ہونگے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران پہلی مرتبہ فرٹیلائزر وافر مقدار میں موجود ہے اور زرعی پیکیج میں امداد کے ذریعے کسان زیادہ رقبہ گندم کے زیرکاشت لاکر آمدن میں اضافہ کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :