حکومت کو صنعتیں سیاست سے نہیں بلکہ کسی یکساں پالیسی کے تحت چلانی پڑیں گی‘ چیئرمین اپٹما

میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین اچھے منصوبے ہیں مگر پہلے صنعتیں چلائی جائیں تا کہ لوگوں کو روزگار ملے‘ عامر فیاض کی پریس کانفرنس

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما ) کے چیئرمین عامر فیاض نے کہا ہے کہ حکومت کو صنعتیں سیاست سے نہیں بلکہ کسی یکساں پالیسی کے تحت چلانی پڑیں گی، میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین اچھے منصوبے ہیں مگر پہلے صنعتیں چلائی جائیں تا کہ لوگوں کو روزگار ملے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپٹما ہاؤس میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

چیئرمین اپٹما عامر فیاض نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے ملکی برآمدات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے لیکن حکومت سو رہی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو صرف 4 گھنٹے گیس فراہم کی جا رہی ہے، بجلی کے بلوں میں دوسری کی چوریاں بھی ٹیکسٹائل ملوں سے وصول کی جا رہی ہیں،حکومت ورلڈ بینک کے پاس جانے کی بجائے صنعتیں چلانے کیلئے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی بند ہونے سے متعدد ملیں اور مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو صنعتیں سیاست سے نہیں بلکہ کسی یکساں پالیسی کے تحت چلانی پڑیں گی، میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین اچھے منصوبے ہیں مگر پہلے صنعتیں چلائی جائیں تا کہ لوگوں کو روزگار ملے ۔چیئرمین آپٹما نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی بجائے صنعتیں چلائے تا کہ ملک میں زر مبادلہ آئے ، بجلی کے فیڈروں کے لاسز ٹیکسٹائل ملوں کے بلوں سے وصول کئے جا رہے ہیں حکومت کو اس جانب سوچنا چاہیے۔ آپٹما رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشتگروں کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے اگر بیروزگاری بڑھی تو حالات بہتر نہیں ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :