پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعزازمیں آسٹریلیا میں ہونے والا انٹرنیشنل ڈیفنس چیلنج کپ مسلسل دوسری بار جیت لیا
ہفتہ 28 نومبر 2015 21:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) انٹرنیشنل دیفنس چیلنج کپ 2015 آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں 16 سے 28 نومبر تک کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ ٹی 20 اور ون ڈے لیگ فارمیٹ پر کھیلا گیاجس میں مختلف ممالک کی مسلح افواج کی کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی۔اس ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا جن میں چار ٹیموں نے آسٹریلیا، دو نے نیوزی لینڈ اور ایک ایک ٹیم نے برطانیہ، فجی ، ملائشیا اور پاکستان سے شرکت کی۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزار پاک بحریہ کی کرکٹ ٹیم کے حصہ میں آیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران پاک بحریہ کی ٹیم نے اپنے تمام 4ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچ جیت لیے۔ بعدازاں سیمی فائنل میں رائل آسٹریلین نیوی کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔(جاری ہے)
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج کینمبرا کے مناکا اوول گراونڈ میں پاک بحریہ اور ملائشیا کی رائل ائر فورس ٹیم کے درمیان کھیلا گیا ۔
پاک بحریہ کی ٹیم نے ملائشیا کی رائل ائر فورس ٹیم کو پچھاڑتے ہوئے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کر لی جبکہ ابھی 10 کھلاڑی اور 16 اوورز باقی تھے۔ عمران علی WIT-I کو ٹورنمنٹ کا بہترین باؤلر اور اویس احمد رحمانی CPO/PTI کوبہترین بیٹسمین کے ساتھ ساتھ ٹورنمنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان آمڈ فورسسز ٹیم 2012 میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل ڈیفنس چیلنج کپ کی بھی فاتح تھی اور پاک بحریہ کی ٹیم پاکستان کی مسلح افواج کے اعزاز کے دفاع میں مسلسل دوسری بار بھی کامیاب رہی۔مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.