کوئٹہ ، چشمہ اچوزئی میں دھماکوں کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن میں دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:23

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء ) کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن میں دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ،پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں ہفتہ کی سہ پہر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ان واقعات کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا،پولیس نے سرچ آپریشن میں دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، حراست میں لئے گئے افراد غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندے ہیں ۔