اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، پولیس نے حکومت سے 2 کروڑ 7 لاکھ روپے کے فنڈ مانگ لیے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 21:27

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پولیس نے حکومت سے 2 کروڑ 7 لاکھ روپے کے فنڈ مانگ لیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 30 نومبر کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے حکومت سے 2 کروڑ 7 لاکھ روپے کے فنڈ مانگ لیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے یہ رقم فیول اور کھانے کیلئے مانگی گئی ہے۔