آئی جی بلدیاتی انتخابات کا شفاف انعقاد کیلئے شہریوں کو ووٹنگ کا پر امن ماحول مہیا کرنے ، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کی ہدایت

آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان کا بلدیاتی انتخابات کی پولنگ سے متعلق سیکیورٹی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس طاہر عالم خان نے بلدیاتی انتخابات کے صاف،شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے شہریوں کو ووٹنگ کا پر امن اور خوشگوار ماحول مہیا کرنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی ڈیوٹیوں میں کسی قسم کی غفلت ناقابل بر داشت ہوگی، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے ،الیکشن نتائج کے بعد ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہو گی،بلدیاتی امیدوار رضا کارانہ طور پر اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دیں اورالیکشن جیتنے یا ہارنے کی صورت میں فائرنگ نہ کرنے کی ضمانتیں دیں، کامیاب ہونے والے امیدواروں کو جلوس یا ریلیاں نہ نکالنے کا پابند بنایا جائے ،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور سیکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں اور ان کے حامیوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،وہ ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ سے متعلق سیکیورٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس میں ڈی آئی جی محمد خالد خٹک، ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی ، ایس ایس پی سیکیورٹی میر ویس نیاز،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب سمیت تمام زونز کے ایس پیز،سپیشل برانچ اور آپریشنزڈویژن کے افسروں ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ، اس موقع پر طاہر عالم خان نے کہا کہ پولنگ شروع ہونے سے قبل عمارتوں کی مکمل تلاشی کی جائے جبکہ ووٹرز کی میٹل ڈیٹیکٹرز سے سرچنگ کرتے ہوئے ان کی جامہ تلاشی کو یقینی بنایا جائے،خواتین کے پولنگ سٹیشن پر خواتین اہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹیاں دیں،تمام سینئر افسران ریٹرننگ افسروں سے بھی رابطہ رکھیں تاکہ خوشکوار اور پر امن ماحول میں پولنگ کو یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے ، الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو جلوس یا ریلیاں نہ نکالنے کا پابند بنایا جائے اور جو بھی امیدواروں مذکورہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو اس کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور سیکیورٹی پلان کی خلاف ورزی ہو گی وہاں کے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ناکہ بندی کی جائے ، رینجرز بھی پولیس کی معاونت کرے گی ،امن و امان بر قرار درکھنے کے لئے ریزرو میں پولیس کے دستے موجود ہونگے،بعد ازاں ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز میں پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹیوں کے لئے مختص کئے گئے افسروں اور جوانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل غیر جانبدار ہو کر اپنے فرائض ادا کریں جو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے یا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کوشش کرے اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ، انہوں نے کہا کہ پولنگ کے عمل اور ماحول کو مثالی اور پر امن بنایا جائے ، پولنگ عملے کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ تما م افسران نیک نیتی اور ایما ند اری سے اپنے فرائض سر انجا م دیں ، اس میں کسی قسم کی غفلت یا لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی آ پ تما م نے محکمہ کی عزت کا خیا ل رکھنا ہے۔