آئی جی بلدیاتی انتخابات کا شفاف انعقاد کیلئے شہریوں کو ووٹنگ کا پر امن ماحول مہیا کرنے ، سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کی ہدایت
سیکیورٹی ڈیوٹیوں میں کسی قسم کی غفلت ناقابل بر داشت ہوگی، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے ،بلدیاتی امیدوار رضا کارانہ طور پر اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دیں ،الیکشن جیتنے یا ہارنے کی صورت میں فائرنگ نہ کرنے کی ضمانتیں دیں ،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور سیکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں اور ان کے حامیوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان کا بلدیاتی انتخابات کی پولنگ سے متعلق سیکیورٹی اجلاس سے خطاب
ہفتہ 28 نومبر 2015 21:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس طاہر عالم خان نے بلدیاتی انتخابات کے صاف،شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے شہریوں کو ووٹنگ کا پر امن اور خوشگوار ماحول مہیا کرنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی ڈیوٹیوں میں کسی قسم کی غفلت ناقابل بر داشت ہوگی، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے ،الیکشن نتائج کے بعد ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہو گی،بلدیاتی امیدوار رضا کارانہ طور پر اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دیں اورالیکشن جیتنے یا ہارنے کی صورت میں فائرنگ نہ کرنے کی ضمانتیں دیں، کامیاب ہونے والے امیدواروں کو جلوس یا ریلیاں نہ نکالنے کا پابند بنایا جائے ،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور سیکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں اور ان کے حامیوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.