اسلا م آبا د میں اقلیتی انتخاب کا خیر مقدم کر تے ہیں ، طریقہ انتخاب میں اصلاح کی ضرور ت ہے ، اقلیتی نشست پر میرے صرف آٹھ امیدوار ہیں

کنو ینئر ورلڈ مینا رٹیز الائنس جے سالک کی پریس کانفرنس

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:46

اسلا م آبا د ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) کنو ینئر ورلڈ مینا رٹیز الائنس جے سالک نے کہاہے کہ اسلا م آبا د میں اقلیتی انتخاب کا خیر مقدم کر تے ہیں لیکن اس طریقہ انتخاب میں اصلاح کی ضرور ت ہے ، اقلیتی نشست پر میرے صرف آٹھ امیدوار ہیں۔ وہ ہفتہ کو اپنی رہا ئش گا ہ پر بلدیا تی انتخابات کے حوالے سے پریس کا نفر نس کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلا م آبا د میں اقلیتی انتخاب کا خیر مقدم کر تے ہیں لیکن اس طریقہ انتخاب میں اصلاح کی ضرور ت ہے کیو ں کہ تمام حلقوں میں اقلیتی نما ئندوں کو مسلمان بھی ووٹ کریں گے اور چوں کہ مسلمان اکثریت میں ہیں اس لئے منتخب نما ئندے اقلیتوں کے منتخب کر دہ تو نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن لڑ رہے ہیں اور مجھے اپنی پاکستانی قوم پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ مجھے کبھی ما یو س نہیں کرے گی لیکن پھر بھی اپنی اس کا نفرنس کے ذریعے میں اپنے تمام مسلما ن بھا ئیوں سے التماس ہے کہ ہما رے حقوق کے لئے میرے امیدواروں کو ووٹ کا سٹ کر کے کامیا ب بنائیں تاکہ ہما رے مطالبات پورے ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقلیتی نشست پر میرے صرف آٹھ امیدوار ہیں ، اپنے امیدواروں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری سر پر ستی میں یو سی 28سے پیا ر ا مسیح انتخابا ت میں حصہ لے رہے ہیں جن کا انتخابی نشان شیر ہے ، یو سی 31سے آصف مسیح کھوکھر جن کا اانتخابی نشان دو گھو ڑے ہیں ، یو سی 30 سے سیمو ئیل بھٹی جن کا انتخا بی نشان بجلی کا ہیٹر ہے ، یو سی 43سے آصف سندھو جن کا انتخابی نشان شیر ہے ، یو سی 25سے اسد رفیق رانجھا جن کا انتخابی نشان کھجور کا درخت ہے ، یو سی 33سے ولسن ایم کھو کھرجن کا انتخابی نسان ڈھول ہے ، یوسی 27سے شازیہ اشتیا ق جن کا انتخابی نشا ن شیر ہے جبکہ یو سی 32سے صدر نیا مت انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن کا انتخابی نشان ڈھول ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے اور میری درخواست ہے کہ میڈیا ہمایری اس خبر کو چلا کر ایک بار پھر ہما را ساتھ دے گا ۔