جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں مفت ڈینٹل کیمپ کاانعقاد ، 350مریضوں کا معائنہ ،مفت ادویات دی گئیں

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:47

جیکب آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء)جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں مفت ڈینٹل کیمپ کاانعقاد ‘ماہر ڈاکٹر نے 350مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جمس)کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایک روزہ مفت دانتوں کے امراض کی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح جمس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر رٹائرڈ ڈاکٹر محمد زبیر شیخ نے کیا اس موقع پر ڈاکٹر ہاشم قریشی ،سماجی ورکر قمر بانوودیگر موجود تھے ڈائریکٹر محمد زبیر شیخ نے کہاکہ جیکب آباد وگردونواح کے غریب لوگوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات جمس فراہم کررہاہے یہی وجہ ہے کہ دن بہ دن جمس میں مریضوں کی او پی ڈی میں اضافہ ہوتاجارہاہے انہوں نے بتایاکہ جمس میں مختلف امراض پر تحقیق کاکام بھی جاری ہے ڈینٹل کے بعد امراض چشم سمیت دیگر امراض کی مفت کیمپ بھی لگائی جائے گی ایک روزہ ڈینٹل کیمپ میں دوردراز کے علاقوں کے افراد نے استفادہ حاصل کیا ہے کیمپ میں دانتوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر ایاز علی قریشی نے 350مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات کے ساتھ ٹوتھ پیسٹ اورتوٹھ برش بھی دیا ۔