بھارت سے سیریز نہ ہونے کی صورت میں پی سی بی کا ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کپ کروانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 21:48

بھارت سے سیریز نہ ہونے کی صورت میں پی سی بی کا ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کپ کروانے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 نومبر 2015 ء) بھارت سے سیریز نہ ہونے کی صورت میں پی سی بی نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کپ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے انعقاد کے حوالے سے بھارت سے حوصلہ افزاء خبریں نہیں آرہیں۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کپ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کپ میں کل 5 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں سے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :