Live Updates

پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا، یو سی39 کو حقیقی معنوں میں خوبصورت بنائیں گے ، امیدوار برائے جنرل کونسلرغلا م جیلانی

ہفتہ 28 نومبر 2015 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے یو سی39 میرا سنبل جعفرسے امیدوار برائے جنرل کونسلرغلا م جیلانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا یو سی39 کو حقیقی معنوں میں خوبصورت بنائیں گے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے غلام جیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا ہے ملکی مسائل کو صرف پی ٹی آئی ہی حل کر سکتی ہے ہے تحریک انصاف نے ملکی سیاست میں دو پارٹیوں کی اجارہ داری کو توڑا یوسی انتالیس میں سڑکیں توٹیں ہوئی ہیں نوجوانوں کے لیے کوئی گراؤند نہیں خواتین کے لیے کوئی دستکاری سکول نہیں متعدد علاقوں میں سوئی گیس نہیں ہے صاف پانی کے فلٹر پلانٹ سے علاقے کو محروم رکھا گیا ہے علاج کے لیے علاقہ مکینوں کو پمز اور پولی کلینک کا رخ کر نا پڑتا ہے جہاں پہلے ہی مریضوں کا ا ضافی بوجھ ہے حکومت صرف دعوے کر تی ہے لیکن عملی طور پر صحت کی سہولتیں عوام تک نہیں پہنچائی جا رہی صحت اور تعلیم کی سہولت لوگوں کا بنیادی حق ہے لیکن اس حق سے محروم رکھ کر عوام کی کون سی خدمت کی جا رہی ہے تحریک انصاف کا ٹکٹ کامیابی کا نشان ثابت ہو گا اور اسلام آباد میں میئر تحریک انصاف کا ہو گا یونین کونسل سطح تک مسائل حل کر کے یونین کونسل کو مثالی بنایا جائے گا کامیابی ملنے کے بعد علاقے کی تمام محرومیاں دور کی جائیں گی خواتین کے لیے کوئی دستکاری سکول بنایا جائے گا سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی صاف پانی کے فلٹر پلانٹ کی تنصیب کروائی جائے گی نوجوانوں کے کھیلنے کے لیے گراؤ نڈ بنایا جا ئے گا ووٹ دینا عوام کا اختیار ہے اور عوامی مسائل کو حل کروانے کے لیے لوکل باڈی کے منتخب نمائندوں سے کام لینا عمران خان کا وعدہ ہے 30 نومبر کو لوگ گھروں سے نکل کر بلے کے نشان ہر مہر لگائیں اسکے بعد تحریک انصاف اپنا حق ادا کرتے ہوئے مسائل کا خاتمہ کرئے گی اور شہر کو خوبصورت بنائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :