فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں جعلی اور ملاوٹی کھل اور جانوروں کی خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع

ہفتہ 28 نومبر 2015 22:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق پر ہدایت پر فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں جعلی اور ملاوٹی کھل اور جانوروں کی خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ،ضلعی محکمہ لائیوسٹاک کی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈجکوٹ میں جعلی اور ملاوٹی کھل اور جانوروں کی خوراک تیار کرنے والی دو فیکٹریاں پکڑ لیں اور موقع سے تین افراد کو گرفتار کرکے فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا اور جعلی کھل/ونڈا کی سینکڑوں بوریاں قبضہ میں لیکر ملزموں کے خلاف تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے ۔

آن لائن کے مطابق کے مطابق سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق پر ڈسٹرکٹ آفیسر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے اطلاع ملنے پر محکمہ کے دیگر افسران،ٹی ایم اے کے سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مار ا تو فیکٹریوں میں جعلی کھل اور جانوروں کی خوراک تیار کی جارہی تھی جس میں مبینہ طور پر گلی سڑی روئی،زہر ملا رنگ،چونا،لکڑی کا برادہ اوردیگر کیمیکلز استعمال کئے جارہے تھے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ملک آصف،ملک عاصم اور ملک طارق کوگرفتار کرلیاگیا اور کھل جانوروں کی دیگر خوراک کے سیمپلز حاصل کرکے لیبارٹری تجزیہ کے لئے بھجوادئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی اولائیوسٹاک نے بتایا کہ جعلی کھل بنولہ اور جانوروں کی خوراک تیار کرنے والے مافیا کے بھرپور انداز میں مہم جاری رہے گی اس سلسلے میں شہری ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ جانوروں کی صحت کے ان دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :